چھانگامانگا،تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فارسٹ گارڈ ہلاک ہوگیا

چھانگامانگا،تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فارسٹ گارڈ ہلاک ہوگیا


چھانگامانگا )نامہ نگار) محکمہ جنگلات چھانگامانگا کے بلاک آفیسر اور فارسٹ گارڈز پر تین مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فارسٹ گارڈ ہلاک، ڈاکو موٹر سائیکل ، موبائل اور نقدی چھین کر جنگل میں روپوش ہو گئے، پولیس تھانہ چھانگامانگا نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنگل چھانگامانگا کے بلاک نمبر 1اندرونی بیٹ سیکنڈپر انشااللہ عادل بلاک آفیسر اور اسکا بھتیجامشتاق احمد بھٹی ڈیوٹی پر تھے کہ3 مسلح ڈاکوؤں نے روک کر مشتاق احمد بھٹی سے موٹر سائیکل ہنڈا نمبری le،x5208سروس کارڈشناختی کارڈ نقدی 15سوروپے اوربلاک آفیسرانشاء اللہ عادل سے ڈبل سم موبائل نوکیہ12سوروپے نقدی، سروس کارڈ چھین لیئے۔ فارسٹ گارڈ مشتاق احمد بھٹی نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا جس پر دوسرے ڈاکونے سیدھا فائر چھاتی میں دے مارا جس سے مشتاق احمد بھٹی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ڈی پی او قصور جواد قمر ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ بھاری نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچے اور مشتاق احمد بھٹی فارسٹگارڈ کی نعش قبضہ میں کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال چونیاں بھیج دیا۔

مزید : علاقائی