فلم ”نامعلوم افراد“ عیدالاضحی پرملک بھر میں ریلیز ہوگی
کراچی (اکنامک رپورٹر) فلم والا پکچرز کی فلم ”نامعلوم افراد“ عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم والا پکچرز کے فضا مرزا اور مہدی علی نے اپنی فیچر فلم ”نامعلوم افراد“ کو رواں سال اکتوبر میں عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایورریڈی پکچرز اور ہم فلمز پورے پاکستان میں اس فلم کی ڈسٹری بیوشن کریں گے۔ فلم ”نامعلوم افراد“ بالی ووڈ کی فلم ”بینگ بینگ“ کے مقابلے میں عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان بھر میں رییز کی جارہی ہیں۔ بھارتی فلم ”بینگ بینگ“ میں شاہد کپور، شردھا کپور ، رتک روشن اور قطرینہ کیف پردہ سیمی پر جلور گر ہورہے ہیں۔ جبکہ پاکستان فیچر فلم ”نامعلوم افراد“ میں جاوید شیخ، فہد مصطفی، محسن عباس حیدر، کبری خان، مہوش حیات ، سلمان شاہد اپنے فن کے جوہر بکھیر رہے ہیں۔ فیچر فلم ”نامعلوم افراد“ کے پروڈیوسرز کا یہ دعویٰ اور یقین ہے کہ یہ فلم عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلموں کے مقالے میں بہت اچھا بزنس کرے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی بہت اچھوتی ہے جبکہ اداکاروں نے اپنی بہترین پرفارمنس سے اس فلم میں جان ڈال دی ہے اور عیدالاضحی سے پیش کی جانے والی یہ پہلی ہٹ فلم ثابت ہوگی۔ فیچر فلم ”نامعلوم افراد“ ایک کامیڈی تھرل ہے، اس کی کہانی تین ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کےلئے مسلسل سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی زندگی کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ یہ تینوں افراد ایک ساتھ پلے بڑھے ہیںجبکہ زندگی میں ہونے والے ایک واقعہ نے ان کی سادہ سی زندگی کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیتا ہے۔ اس فلم کو مکمل طور پر پاکستان میں فلم بند کیا گیا ہے جبکہ اس فلم کو معروف نوجوان فلم میکر نبیل قریشی ہدایت کیا ہے جو ٹیلی فلمز اینڈ فلم کو ڈائریکٹر کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔