پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

پولیس افسروں کے تقرروتبادلے


لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس لائن سے سب انسپکٹر فاروق اصغر اعوان کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہنجر وال ،یہاں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر رفیع اللہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ قلعہ گوجر سنگھ متعین کردیاجبکہ یہاں تعینات انسپکٹر مقصود گجر رخصت پر چلے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں پولیس لائن سے سب انسپکٹر محمد ادریس قریشی کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ ،یہاں تعینات انسپکٹر مبین الدین کو تبدیل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی