پنجاب حکومت نے 50فیصد جوڈیشل الاﺅنس کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے 50فیصد جوڈیشل الاﺅنس کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ ملازمین کویکم جولائی سے 50فیصد جوڈیشل الاﺅنس کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس کی نقل لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ ملازمین کی 50فیصد جوڈیشل الاﺅنس اور 50فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے محکمہ خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جمع کراتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ ملازمین کو یکم جولائی سے 50فیصد جوڈیشل الاﺅنس دیا جارہا ہے ۔

مزید : علاقائی