لاہور ہائی کورٹ ، 65ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

لاہور ہائی کورٹ ، 65ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 65ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمرسلطان کا نارووال سے گوجرخان ، خالد چیمہ کا چکوال سے لاہور، اسلم بھٹی کا لاہور سے جھنگ ، افضل فہیم کا خیرپور ٹامیوالی سے نارووال، میاں مسعود کا یزمان سے خیر پور ٹامیوالی ، زبیر کلانی کا فیصل آبا دسے کھاریاں ، شاکر حسن کا خوشاب سے لاہور، مشرف حسن کا صادق آباد سے خوشاب ، خاور رشید کا لاہور سے میانوالی ، بشیر احمد کا خانیوال سے صادق آباد، عدنان طارق کا جھنگ سے پنڈی بھٹیاں ، نسیم احمد ورک کا پنڈی بھٹیاں سے لاہور ،عبدالقیوم خان کا لاہور سے گوجرانوالہ ،محمد یعقوب کا گوجرانوالہ سے رینالہ خور، خادم حسین کا رینالہ خور د سے بورے والا، صفدر علی بھٹی کا لاہور سے جڑانوالہ ،سید اصغر علی کا تاندلیانو الہ سے میانوالی ، ماہ رخ عزیز کا گوجرخان سے روالپنڈی ، نعیم ارشد کا راولپنڈی سے اٹک ، مصباح خان کا ساہیوال سے فیصل آباد ،چودھری انوارلحق کا فیصل آباد سے جام پور، رفعت سلطان شیخ کا ڈی جی خان سے ملتان ، عتیق الرحمن کا جڑانوالہ سے چیچا وطنی ، حسنین قادر کا اوکاڑہ سے لاہور، شفقت اللہ کا لاہور سے میانوالی ، چودھری غلام رسول کا پنڈی بھٹیاں سے پتوکی، نعیم شیخ کا پتوکی سے ساہیوال ، محمد اعظم کا دیپالپور سے لاہور، بیداربخت کاسیالکوٹ سے دیپالپور،عبدالستار کا لاہور سے تاندلیانوالہ ، غلام مرتضی کا لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد اکرم کا رحیم یارخان سے شجاع آباد، نذیر احمد کا تونسہ شریف سے پنڈی بھٹیاں ، محمد بخش مسعود ہاشمی کا خیر پور سے کہروز پکا ، سردار اقبال ڈوگر کا چیچا وطنی سے حاصل پور، شوکت محمود کا حاصل پور سے چیچا وطنی ،تمر حیات کا جڑانوالہ سے پسرور ، محمدرمضان کا ڈسکہ سے جڑانوالہ ، وجاہت حسن کا پسرور سے ڈسکہ، لیاقت کا وہاڑی سے تونسہ شریف، شاہد اسلام کا شجاع آباد سے ملتان ، عاصم منظور کا ملتان سے منچن آباد ،رائے نواز کا سمبٹریال سے دیپالپور، جاوید بوسال کا دیپالپور سے پنڈی گھیب، عبدالرﺅف کا پنڈی گھیب سے سمبٹریال ، صفدر اقبال کا منچن آباد سے یزمان ، منصف خان کا جام پور سے ڈی جی خان ، ارشد انجم کا علی پور سے خان پور، ملک شبیرکا میانوالی سے دیپالپور ، محمد عارف کا کہروڑ پکا سے رحیم یارخان، بخت فخر بہزادکا دیپالپور سے خانیوال ، شہزاد حسین کا چنیوٹ سے سانگلہ ہل ، خواجہ ظفر اقبال کا چنیوٹ سے لاہور، عبدالرحمن محمد عارف کا وزیرآباد سے چنیوٹ ،قمر اعجاز کا خانیوال سے چنیوٹ، خالد محمود بھٹی کا لاہور سے وزیرآباد، اعجاز الرحمن کا میانوالی سے بھلوال ، محمد شبیر کا سانگلہ ہل سے بوریوالا، مشتاق الہی کا بھلوال سے بھکر، چودھری محمد الیاس کا بوریوالا سے خانیوال ،ملک اعجاز آصف کا بھکر سے چکوال،ندیم شوکت کا چیچا وطنی سے اوکاڑہ ،اسلم گوندل کا اٹک سے گجرات اور محمد بلال بیگ کا ملتا ن سے علی پور تبادلہ کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی