کاہنہ معمولی تلخ کلامی پر چچا نے 2 سالہ کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر مار دیا ملزم فرار

کاہنہ معمولی تلخ کلامی پر چچا نے 2 سالہ کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر مار دیا ملزم ...

لاہور(کرا ئم سیل ) کاہنہ کے علاقہ میں چچا نے معمولی تلخ کلامی پر 2سالہ کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر قتل کردیا ،ملزم موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ حولیاں گجومتہ کا رہائشی محمد اسماعیل کچھ عرصہ قبل فوت ہوگیا تھا، اس کے بھائی محمد فرید کی کسی بات پر اپنی بیوہ بھابی شیریں بی بی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر محمد فرید نے اس پر تشدد شروع کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔اس دوران ملزم نے کمرے میں سوئے ہوئے کمسن بھتیجے مزمل کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر قتل کردیا ، واردات کے بعد ملزم فرید موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجواکر شیریں بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔پولیس کے مطابق جلد ملزم کوگرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی