چو کید ار نے دکان کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کی بیٹریاں چرالیں

چو کید ار نے دکان کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کی بیٹریاں چرالیں
 چو کید ار نے دکان کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کی بیٹریاں چرالیں
کیپشن: amir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)ریس کورس کے علاقہ میں چو کید ار رات گئے دکان کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں لے کر فرار ہو گیا ،پو لیس نے دکان کے ما لک کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ریس کو رس کے علاقہ میں طاہر نامی نوجوان نے بیٹریوں کی دکان بنا رکھی ہے ۔گزشتہ روز رات گئے اس کی دکان پر حفاظت کے لئے رکھے گئے چو کیدار ثمر خان نے دکان کا تالہ توڑ کر 2لاکھ 15ہزار کی بیٹریاں چو ری کر لیں اور مو قع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر جا ئے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد طاہر کی در خو ا ست پر مقدمہ درج کر لیا ۔متاثرہ شخص نے روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے الزام لگایاکہ تفتیشی افسر بشیر ملزم کے ساتھ مل گیا ہے ،ہمیں انصاف ملنے کی امید نہیں، اعلیٰ حکام انصاف دلا ئیں ۔

مزید :

علاقائی -