تحریک انصاف نے پی کے 68 کے ضمنی انتخابات میں معرکہ مار لیا

تحریک انصاف نے پی کے 68 کے ضمنی انتخابات میں معرکہ مار لیا

ڈیرہ اسماعیل خان/پشاور/اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 68 کے ضمنی انتخابات میں معرکہ مار لیا‘ تحریک انصافکے ا مید وار احتشام جاوید37178 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ،آزاد امیدوار مرید کاظم 32ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سمیت پارٹی قائدین نے احتشام جاوید کو کامیابی پر مبار ک باد دی ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے ۔ پیر کو خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 68 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار احتشام جاوید اور آزاد امیدوار مرید کاظم کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے 37178 ووٹ لے کر معرکہ مار لیا جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نے 32ہزار 900 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح آزاد امیدوار کو 5 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی۔ جیت کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سمیت پارٹی قائدین نے احتشام جاوید کو کامیابی پر مبار ک باد دی۔

مزید : صفحہ اول