متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئیں

متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ...

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئیں، الطاف حسین کی وفادار ہوں ،موقع پر ستوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی میں اختلافات کے باعث دیا ہے لیکن قائد الطاف حسین سے وفادار ہوں ایسے موقع پرستوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی، ارم فاروقی نے استعفیٰ امریکہ سے بھجوایا

مزید : صفحہ اول