فائرنگ میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق

فائرنگ میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق
 فائرنگ میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے میں چیل چوک کے قریب مسلح ملزمان نے گھر کے باہر 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا،مقتولین میں کمسن بچہ اور اسکے والد شامل ہیں جن میںسے والد کی شناخت زبیر اور کمسن بیٹے کی شناخت دوئف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشیش کررہے ہیں،ہلاک ہونے والے باپ ، بیٹے کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضروری پولیس کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب گلشن اقبال کے علاقے میں یونیورسٹی روڈ کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مزید : کراچی