سابق ایم این اے پیر حیدر شاہ کے حجرے کے باہر دھماکہ
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ کے حجرے کے باہر دھماکہ سے حجرہ کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے سابق ممبر قومی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ کے حجرے کے باہر نصب بارودی مواد ی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث حجرے کے گیٹ اور اس کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔