دو مزید کیس ، پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد29 ہوگئی

دو مزید کیس ، پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد29 ہوگئی
دو مزید کیس ، پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد29 ہوگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں ڈینگی کے مزید دو کیس سامنے گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 29ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے موسم میں تبدیلی اور پانی جمع ہونے سے پنجاب میں ڈینگی وائرس ایک بار پھر پنپنے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مزید مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈینگی کا شکار ہونے والوں میں گوجرانوالہ کا رہا ئشی 25 سالہ طیب شیخ زید ہسپتال لاہور اور 30 سالہ تحسین راولپنڈی میں زیر علاج ہے، پنجاب میں ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔

مزید : تعلیم و صحت