حکومت جان لے عمران خان ،طاہر القادری تھکنےاور جھکنے والے نہیں ہیں : قمر الزمان کائرہ

حکومت جان لے عمران خان ،طاہر القادری تھکنےاور جھکنے والے نہیں ہیں : قمر ...
حکومت جان لے عمران خان ،طاہر القادری تھکنےاور جھکنے والے نہیں ہیں : قمر الزمان کائرہ

  

لالہ موسیٰ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت جان لے عمران خان ،طاہر القادریتھکنےاور جھکنے والے نہیں ہیں ،ملک میں جاری بحران کی وجہ سے پوری قوم فکر مند ہے، مسئلے کے حل میں حکومت کی ہٹ دھرمی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ ڈیرہ کائرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کمیٹیاں بنا کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ایک سیاسی ایشو ہے اس کا سیاسی حل نکالا جائے لیکن یہ معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے، اگر حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ احتجاج کرنے والی دونوں جماعتیں تھک جائیں گی تو حکومت کو ان کے عزائم اب سمجھ آجانے چاہئیں، وہ تھکنے والے اور جھکنے والے نہیں ہیں، حکومت اگر اس چکر میں ہے کہ پارلیمان سے ان کی حمایت میں کوئی قرار داد آجائے جس کی بنیاد پر وہ طاقت استعمال کرلیں تو یاد رکھیں یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور طاہرالقادری ایک بااختیار کمیٹی قائم کریں اور اس کے فیصلہ کو ماننے کے پابند ہوجائیں ،یہ ایک بہتر اور جمہوری راستہ ہوگا کیوں کہ اس معاملے کو جتنا طول دیا جائے گااور جتنی تاخیر ہوگی اس سے اتنا ہی نقصان ہونے کا احتمال ہے۔

مزید : گجرات