داروغہ والا میں مسجد کی چھت گر گئی، درجنوں نمازی ملبے تلے دب گئے، 2 کی حالت نازک

داروغہ والا میں مسجد کی چھت گر گئی، درجنوں نمازی ملبے تلے دب گئے، 2 کی حالت ...
داروغہ والا میں مسجد کی چھت گر گئی، درجنوں نمازی ملبے تلے دب گئے، 2 کی حالت نازک

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) داروغہ والا کے قریب جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرنے سے 25 سے 30 نمازی ملبے تلے دب گئے ہیں جن میں 5 نمازیوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ نکالے گئے نمازیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داروغہ والا کے قریب مقامی مسجد میں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی کہ حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہو چکی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 25 سے 30 نمازی ملبے تلے دبے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیاجا رہا ہے۔

مزید : قومی