شہری کی شکایت ،شہباز شریف نے اشتہاری گرفتار کروادیا

شہری کی شکایت ،شہباز شریف نے اشتہاری گرفتار کروادیا
شہری کی شکایت ،شہباز شریف نے اشتہاری گرفتار کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) شہر کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہری کی شکایت پر ممبر قومی اسمبلی کی گاڑی سے مبینہ اشتہاری کو گرفتار کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق مڈھ رانجھا کے دورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سائلین کو وزیراعلیٰ کے قریب نہ آنے دینے کیلئے اقدامات کئے گئے تھے تاہم جاوید نامی ایک شہری افسر کا روپ دھار کر انتظامیہ کے کارواں میں شامل ہوگیا اور وزیراعلی پنجاب جوں ہی بریفنگ سے فارغ ہوئے تو مذکورہ شخص نے شکایت کی کہ مقامی پولیس فائرنگ کے مقدمہ میں سیاسی پناہ حاصل کیے ہوئے اشتہاری کو گرفتار نہیں کررہی ہے اور اس وقت بھی وہ اشتہاری پارلیمانی سیکرٹری کی گاڑی میں بیٹھا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہری کی شکایت پر پارلیمانی سیکریٹری کی گاڑی سے احسان الہٰی نامی شخص کو گرفتار کروا دیا ۔

مزید :

جرم و انصاف -