انسان میں مصنوعی دل لگانے کا دوسرا کامیاب تجربہ

انسان میں مصنوعی دل لگانے کا دوسرا کامیاب تجربہ
انسان میں مصنوعی دل لگانے کا دوسرا کامیاب تجربہ

  

پیرس (ویب ڈیسک) ایک فرانسیسی کمپنی نے انسانون میں مصنوعی دل لگانے کا دوسرا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق ان کا ادارہ بنیادی طور پر جدید طبی آلات کا کاروبار کرتا ہے تاہم اس کے تیار کردہ مصنوعی دل سے اب ایک اور شخص کامیابی کے ساتھ زندگی گزاررہا ہے،نئی ایجاد سے ایسے لوگوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے جو یا تو عمر رسیدہ ہیں یا جن کو دل کی تبدیلی کیلئے عطیہ کار دستیاب نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہماری کمپنی دو افراد میں مصنوعی دل کی تنصیب کا عمل کامیابی سے مکمل کرچکی ہے جبکہ مزید دو افراد میں یہ عمل جلد ہی دہرایا جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی