اینڈرائیڈ سمارٹ ہیلمٹ بھی منظر عام پر آگیا

اینڈرائیڈ سمارٹ ہیلمٹ بھی منظر عام پر آگیا
اینڈرائیڈ سمارٹ ہیلمٹ بھی منظر عام پر آگیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک) ڈیکری کی جانب سے اینڈرائیڈ سمارٹ ہیلمٹ سامنے آگیا ہے، یہ ہیلمٹ وائزر، کیمرہ اور سینسر کو سپورٹ کرتا ہے اور یہ گوگل گلاس سے کافی مختلف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سمارٹ ہیلمٹ دو سنیپ ڈراگن پروسیسر کے ساتھ کما کرے گا اور سمارٹ فون یا سمارٹ واچ کے ساتھ مل کر استعمال کیا جائےگا اور اسکو کسی چیز سے متعلق بول کر ہدایات دینے کےلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ گوگل گلاس کے مقابلے میں ڈیکری ہیلمٹ کی شائقین کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی کیونکہ عین ممکن ہے کہ گوگل گلاس کافی حد تک وہ کام بھی کر سکے گی جو ہیلمٹ کرے گا۔ اس اینڈرائڈ ہیلمٹ کے ذریعے ڈیکری صارفین انسٹا گرام پر لگانے کے لئے تصاویر تو نہیں لے پائی گے لیکن اس میں موجود کیمرے کی مدد سے یہ جانا جاسکے گا کہ ورکرز ابھی کیا کررہے ہیں۔ اس ہیلمٹ کی لانچ آئندہ ماہ متوقع ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی