ضلعی انتظامیہ کا جھنگ شہرخالی کرانے کا حکم

ضلعی انتظامیہ کا جھنگ شہرخالی کرانے کا حکم
ضلعی انتظامیہ کا جھنگ شہرخالی کرانے کا حکم

  

مظفرگڑھ ، جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے جھنگ شہرخالی کرنے کا حکم دیدیا جبکہ کچھی والا کا حفاظتی بندتوڑنے کے لیے نشانات لگادیئے گئے ہیں۔

مقامی میڈیاکے مطابق منگل کی رات کو بڑاسیلابی ریلہ جھنگ پہنچنے گا جس کے لیے اٹھارہ ہزاری حفاظتی بند توڑنا ناگزیر ہوگیاہے اور ڈی سی اوجھنگ نے شہر کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے بعد اٹھارہ ہزاری سے جھنگ پہنچنے والے ہزاروں خاندانوں نے دوبارہ رخت سفر باندھ لیاہے ۔

اُدھر مظفر گڑھ میں پانی کے بہاﺅ کے پیش نظر کچھی والا بند توڑنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور اس سلسلے میں نشانات لگادیئے گئے ہیں جہاں سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بند توڑدیاجائے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈی سی او جھنگ نے کہاہے کہ شہر کے قریب پڑنے والے معمولی شگاف کو پرکرلیاگیاہے ، سیلاب سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں تاہم مکمل طورپر شہرخالی کا حکم نہیں دیا، صرف خبردار رہنے کا کہاہے ۔

مزید : جھنگ