طالبان سے رہائی پانیوالے پروفیسر اجمل نے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

طالبان سے رہائی پانیوالے پروفیسر اجمل نے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا
 طالبان سے رہائی پانیوالے پروفیسر اجمل نے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

  

 پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان کے چنگل سے رہائی پانے والے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان نے چار سال بعد اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج یونی ورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان جب یونیورسٹی پہنچے تو طلباءاور اساتذہ نے وائس چانسلر اجمل خان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔وائس چانسلر اجمل خان چار سال تک طالبان کی قید میں رہنے کے بعد 29 اگست کو بازیاب ہوئے تھے۔انہیں 8 ستمبر 2010 ءکو گھر سے یونیورسٹی آتے ہوئے اغواءکیا گیا تھا، طالبان کی قید سے رہائی کے بعد انہیں نے چار سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

مزید : پشاور