بلوچستان یونیورسٹی، ایم اے ،ایم ایڈ، ایل ایل بی کے نتائج جاری کر دیئے گئے

بلوچستان یونیورسٹی، ایم اے ،ایم ایڈ، ایل ایل بی کے نتائج جاری کر دیئے گئے
 بلوچستان یونیورسٹی، ایم اے ،ایم ایڈ، ایل ایل بی کے نتائج جاری کر دیئے گئے

  

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان یونیورسٹی نے ایم اے میڈیا اینڈ جرنلزم، ایم ایڈ اور ایل ایل بی پارٹ اول، دوئم اور سوئم کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم اے میڈیا اینڈ جرنلزم کےسالانہ امتحان میں نادرعلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالروف نے دوسری اور محمد صادق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔حال ہی میں صوبائی دارلحکومت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے رپورٹر عبدالرسول نے ایم اے میڈیا اینڈ جرنلزم کےپریویس امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ایم ایڈ کے سا لانہ امتحان میں مس صبیحہ بڑیچ نے پہلی،حمیرازاہد نے دوسری اور طاہرہ اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دوسری جانب یونیورسٹی کے تحت منعقد کئے گئے ایل ایل بی کے سالانہ امتحان میں مس پراقصی نور نے پہلی، صدام حسین نے دوسری اور مس نائمہ مبین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کوئٹہ