غداری کیس: سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض

غداری کیس: سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض
غداری کیس: سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے اس وقت کے صدر پر ویز مشرف کو لکھا گیا خط عدالت میں پیش کیا گیا جس پر استغاثہ نے اعتراض کیا۔ تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے رکن مقصود الحسن عدالت میں پیش ہوئے جن پرسابق صدر کے وکلاءنے جرح کی۔مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے عدالت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا وہ خط پیش کیا جس کے ذریعے مشرف کو ملک میں ایمر جنسی لگانےکا مشورہ دیا گیا تھا۔ استغاثہ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر اخبار میں شائع کسی دستاویز کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے استغاثہ کا اعتراض درست قراردیا تاہم خط کے حوالے سے وکلاءصفائی کو گواہ سے سوال کرنے کی اجازت دے دی، وکلاءنے استفسار کیا کہ آپ وزیراعظم کی کسی ایسی سمری سے واقف تھے جو انھوں نے ایمرجنسی لگانے کے لیے پرویز مشرف کو بھیجی ؟جس پر گواہ مقصود الحسن نے کہا ہے کہ ان کے علم میں ایسی کوئی سمری نہیں ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -