متاثرین کی مدد اصل خدمت، دھرنا دینے والے دھرنا دیتے رہیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: وزیراعظم

متاثرین کی مدد اصل خدمت، دھرنا دینے والے دھرنا دیتے رہیں، ہم عوام کی خدمت ...
 متاثرین کی مدد اصل خدمت، دھرنا دینے والے دھرنا دیتے رہیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، سیلاب متاثرین کی مدد ہی عوام کی اصل خدمت ہے، دھرنا دینے والوں کو دھرنا دینے دو، عوام کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں پر بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد سے ہمدردی رکھتا ہوں، پانی اترنے پر علاقوں کا جائزہ لوں گا اور نقصان پورا کیا جائے گا، دوبارہ آﺅں گا اور لوگوں کو آباد کروں گا، حکومت متاثرین کو مال مویشیوں کی قیمت بھی ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے ملک کی ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، دھرنا دینے والے دھرنا دیتے رہیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، لوگوں کا نقصان پورا کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں