آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: راحیل شریف

آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار ...
آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: راحیل شریف

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوجی جوان سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہیں، پاک فوج سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ اور منڈی بہاﺅالدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں سے متعلق جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ آرمی کے افسر اور جوان دن رات متاثرین کو ریسکیو کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی فیلڈ فارمیشنز اور آرمی ایوی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں