تبدیلی کی ہوا چل پڑی، ڈی آئی خان میں کامیابی عوامی ریفرنڈم تھا: شاہ محمود قریشی

تبدیلی کی ہوا چل پڑی، ڈی آئی خان میں کامیابی عوامی ریفرنڈم تھا: شاہ محمود ...
 تبدیلی کی ہوا چل پڑی، ڈی آئی خان میں کامیابی عوامی ریفرنڈم تھا: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا پیغام پاکستان بھر میں پہنچ چکا ہے اور آج پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کل ڈی آئی خان میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی عوامی ریفرنڈم تھا، یہ نتیجہ تو تمام سیاسی حسابات سے مختلف تھا، تمام پارٹیاں ملکر بھی تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکیں جبکہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ جانا نہیں بلکہ ملک کانظام بدلنا ہے، اب مذاکرات سے فارغ ہو گیا ہوں اس لئے کھل کر بات ہو گی۔ شاہ مخدوم قریشی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے کیمپ محض دکھاوا ہیں، حکومت درحقیقت ان کی مدد کرنے میں ناکام ہو گئی ہےجبکہ عمران خان اب بات نہیں کریں گے بلکہ گرجیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں