ایک طرف تحریک انصاف نے استعفے دیے دوسری جانب ضمنی انتخاب میں حصہ لیا،مولانافضل الرحمن

ایک طرف تحریک انصاف نے استعفے دیے دوسری جانب ضمنی انتخاب میں حصہ ...
ایک طرف تحریک انصاف نے استعفے دیے دوسری جانب ضمنی انتخاب میں حصہ لیا،مولانافضل الرحمن

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے امیر مولان فضل الرحمن نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایک طرف تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دیے ہیں تودوسری جانب ضمنی انتخاب میں حصہ بھی لیا ،اس سے پوری قوم نے عمران خان کے قول و فعل میں تضاد دیکھ لیا ۔خیبر پختون خواہ میں تباہی ہو رہی ہے اور صوبائی حکومت اسلام آباد میں ناچ گانے میں مصروف ہے ۔انہوں نےکہا کہ دھرنے والوں نے آئینی حدود کو عبورکرتے ہوئے اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی اور امن وامان کو پامال کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ امن برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

مزید : قومی