والدین کی مرضی کی شادی کامیاب بنانے کےلئے مفید مشورے

والدین کی مرضی کی شادی کامیاب بنانے کےلئے مفید مشورے
والدین کی مرضی کی شادی کامیاب بنانے کےلئے مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک)ہماری روایات کے مطابق اکثر شادیاں والدین اور بزرگ ہی طے کرتے ہیںاور عموماً دولہا دلہن ر شتہ طے ہونے سے پہلے ایک دوسرے سے ناواقف ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لڑکی اور لڑکے کا ایک دوسرے سے اگاہ ہونا اور ان میں قربت پیدا ہونا اکثر ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آجاتا ہے۔ اگر آپ کی شادی بھی بزرگوں نے تہہ کی ہے تو ہمسفر سے قربت اور گھلنے ملنے کیلئے مندرجازیل اہم باتوں پر دھیان دیجئے۔
٭رشتہ طے ہونے کے بعد آپس میں رابطے کی کوشش کریں اور جتنا بھی محدود وقت دستیاب ہو اسے بھر پور طور پر میل جول اور رابطے کے لئے استعمال کریں۔
¿ ٭ملنے اور بات کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ماحول میں تناو¿ نہ ہو، لہٰذا اکیلے یا قابل اعتماد احباب کی موجودگی میں ملیں تاکہ کُھل کر اور تفصیل سے بات ہو سکے۔
٭اچھے تعلق کے آغاز کے لئے ایک دوسرے کے لئے چھوٹے چھوٹے کاموں کو مد نظر رکھیں مثلاً حال احوال پوچھنا ، کوئی تحفہ دینا یا کوئی چھوٹا موٹا کام فوراً کردینا۔
٭ابتدائی رابطوں اور ملاقاتوں میں اپنی توقعات کا اظہار ضرور کریں ۔مثلاً آپ کس طرح کا مزاج اور رویہ پسند کرتے ہیں۔ملازمت اور پڑھائی سے متعلق آپ کے کیا خیالات ہیں اور والدین کے ساتھ رہنے یا الگ رہنے پر آپ کی کیا رائے ہے۔
٭ امریکی ماہر نفسیات رابرٹ ایپسئین کے مطابق والدین کی طے کی گئی شادیوں میں وقت کے ساتھ ساتھ محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔ لہٰذا اگر آپ کی شادی طے کی گئی ہے تو اچھی اور نیک امید رکھیں اور خوشحالی سے اس تعلق کو بھر پور اور گہرے سے گہرا کرنے کی کو شش رکھیں۔ چھوٹے موٹے مسائل کو نظر انداز کریں کیونکہ جاری وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعلق مضبوط اور گہرا ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -