ISISکس ملک کا اسلحہ استعمال کر رہی ہے ؟حیران کن انکشافات

ISISکس ملک کا اسلحہ استعمال کر رہی ہے ؟حیران کن انکشافات
ISISکس ملک کا اسلحہ استعمال کر رہی ہے ؟حیران کن انکشافات

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شام اور عراق کے وسیع مراقوں پر قبضہ کر لینے والے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس )کے بارے میںانکشاف ہوا ہے کہ اس کے جنگجو عراق اور شامی فوجوں کے خلاف لڑائی میں امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔جولائی میں کر دجنگجھو ﺅں کے ساتھ دس روزہ لڑائی میں آئی ایس جنگجھوﺅں نے بھاری تعداد میں اسلحہ چھوڑا برطانوی ادارے کا نقلکٹ آرمامیٹ ریسرچ نے ان ہتھیاروں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ان میں امریکی ساختہ M16رائفلیں ،امریکی ٹینک شکنM79راکٹ سے مماثلت رکھنے والے راکٹ اور ہتھیار شامل تھے جن پر ”حکومت امریکہ کی ملکیت“کی مہریں بھی لگی تھیں۔خبرساں ادارے اے ایف پی کی رپوٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آئی ایس نے یہ ہتھیار ثقافتی فوج کے اڈوں پر قبضے کے دوران حاصل کئے۔یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ شامی حکومت کے محالف جنگجھوﺅں ”فری سیبر آرمی“کو یہ ہتھیار ایک عرب ملک کی طرف سے فراہم کئے گیا اور ان میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو امریکہ کی طرف سے عراقی افواج کو دئے گئے۔

مزید : بین الاقوامی