پرانی انار کلی میں ناچنے والی لڑکیوں کے بارے میں افسوسناک خبرآگئی ، ویڈیو بھی ہٹادی گئی

پرانی انار کلی میں ناچنے والی لڑکیوں کے بارے میں افسوسناک خبرآگئی ، ویڈیو ...
پرانی انار کلی میں ناچنے والی لڑکیوں کے بارے میں افسوسناک خبرآگئی ، ویڈیو بھی ہٹادی گئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کپڑوں کے معروف برانڈ کی طرف سے پرانی انار کلی بازار میں بنائی جانیوالی پانچ لڑکیوں کی تشہیری ویڈیوبالآخر سوشل میڈیا سے ہٹادی گئی ، یہ ویڈیو ان ماڈلز کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد ڈیلیٹ کی گئی ہے تاکہ ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچاجاسکے۔

برانڈ’DYOT‘ نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو ڈیلیٹ کیے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ یہ قدم انٹرنیٹ پر موجود’ مخصوص عناصر ‘کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد ویڈیو میں پرفارم کرنیوالی لڑکیوں کی حفاظت کیلئے اٹھایاگیا، انارکلی میں موجود عینی شاہدین کو کوئی مسئلہ نہیں تھا جو ان عناصر نے پیداکردیا، موقع پر موجود افراد پرفارمنس سے محظوظ ہوئے اور اپنے فون سے ویڈیوز بناتے رہے اور ہمیں بھی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ بعدازاں یہ سوشل میڈیا پر جانا ہی تھا۔ DYOTکے مطابق انٹرنیٹ پر لوگوں نے ویڈیو ز دیکھیں اور پھر قابل اعتراض بیانات دینا شروع کردیئے اور لڑکیوں کو دھمکیاں دیں۔ ابتدائی طورپرکچھ لڑکیوں کے خاندان نے ویڈیو ز کو پسند کیا لیکن بعد میں انٹرنیٹ صارفین کے ردعمل کی وجہ سے وہ اپنی بچیوں کی سیکیورٹی سے متعلق فکر مند ہوگئے جنہیں روزانہ کالج آناجاناہوتاہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ DYOTنے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ ویڈیو ہٹاچکے ہیں لیکن انٹرنیٹ صارفین تاحال ان جگہوں پر ویڈیو ز تلاش کررہے ہیں جہاں جہاں ہماری منظوری یا اجازت کے بغیر یہ ویڈیو ز لگائی گئیں۔تفصیلات کیلئے اصلی فیس بک پوسٹ دیکھئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس