شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے خاندان والوں کیلئے ایسی قیمتی ترین چیز اٹھا کر سٹیج پر لے آیا کہ تمام مہمانوں کی آنکھیں حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں

شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے خاندان والوں کیلئے ایسی قیمتی ترین چیز اٹھا کر ...
شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے خاندان والوں کیلئے ایسی قیمتی ترین چیز اٹھا کر سٹیج پر لے آیا کہ تمام مہمانوں کی آنکھیں حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر نمود ونمائش کی قبیح روایت صرف ہمارے ہاں ہی نہیں پائی جاتی بلکہ دیگر ترقی پذیر ممالک میں بھی اس بیماری کی کوئی کمی نہیں۔ نمود و نمائش کا ایک انتہائی متکبرانہ مظاہرہ ہفتے کے روز چین کے شہر گوانگ زو میں بھی دیکھا گیا جہاں ایک دولہا شادی کی تقریب کے دوران دلہن کے عزیز و اقارب میں بانٹنے کے لئے 60 لاکھ یوان سٹیج پر اٹھا لایا۔ ویب سائٹ شنگھائسٹ کے مطابق یہ دولہا 7 لگژری کاروں کے جھرمٹ میں سٹیج پر آیا جہاں اس نے نوٹوں کا ڈھیر لگایا اور پھر یہ نوٹ مہمانوں میں تقسیم کرنا شرع کر دئیے۔ وہ ہر ایک ٹیبل پر جاکر وہاں بیٹھے ہوئے مہمانوں کو نوٹوں کی گڈیاں تھماتا رہا۔

گوانگ زو کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں شادیوں میں دولت کی نمائش کی مثالیں پہلے بھی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن اس طرح نوٹ تقسیم کرنے والا دولہا پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس