’غیر ملکیوں کو اپنے ملک رقم نہ بھیجنے دو بلکہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک نے ایسے کام پر غور شروع کردیا کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی نیندیں اُڑادیں
کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے زندگی پہلے بھی کچھ آسان نہ تھی کہ اب کویتی ارکان پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں پر نئی سروس فیس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے تا کہ سرمائے کی بیرون ملک منتقلی کو روکا جا سکے۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صحت، رہائش، سیاحت اور کمرشل ویزہ جیسی خدمات پر عائد فیس میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ تیل کی قیمت میں کمی سے ہونے والے خسارے کا ازالہ غیرملکیوں سے زیادہ رقم اکٹھی کرکے کیا جاسکے۔ رکن پارلیمنٹ عبداللہ التریجی کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں پر عائد فیسوں میں اضافہ ضروری بھی ہے اور یہ کام جلد بھی کیا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات غیر منطقی ہے کہ ملک میں غیر ملکیوں کی تعداد شہریوں سے تین گنا زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ ان کی اکثریت غیر ہنرمند اور غیر تعلیم یافتہ ہے، جس کی وجہ سے سماجی و معاشی مسائل پیداہورہے ہیں اور حتیٰ کہ سکیورٹی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔
داعش میں شمولیت کی کوشش میں پکڑے جانے والے سعودی مرد نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ جج بھی ہکا بکا رہ گیا، کیا سمجھ کر ان کے کیمپوں میں ٹریننگ کرتا رہا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی
اسی طرح رکن پارلیمنٹ سلطان اللویسم کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ہر سال 16.5 ارب ڈالر باہر بھیجتے ہیں، لہٰذا حکومت کو اتنی بڑی رقم کی باہر منتقلی روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ غیر ملکی یہ رقم اپنے ملکوں کو واپس بھیجنے کی بجائے کویت میں ہی اس کی سرمایہ کاری کریں۔