ایل پی جی کی دکانوں کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع

ایل پی جی کی دکانوں کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی))تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایل پی جی کی کراس فلنگ اور ری فلنگ کرنے والی دکانیں چلتی پھر تی موت بانٹ رہی ہیں۔
، پلازوں اور گھروں کے نیچے کام کرنے والی دکانوں میں آئے روز سلنڈر پھٹنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں جبکہ محکمہ سول ڈیفنس کارروائی کرنے کی بجائے نذرانے لے کر لائسنس جاری کرتا ہے۔