ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال نعیم بھٹی کی ریٹائر منٹ پر اعزازی ظہرانہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹو ریٹ جنرل سوشل ویلفیئرمیں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال پنجاب نعیم بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیاڈی جی سوشل ویلفئیروحید اختر انصاری نے بھی ظہرانے میں شرکت کی اور نعیم بھٹی صاحب کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر نعیم بھٹی صاحب کے ریٹائرمنٹ پیپرز بھی انکے حوالے کیے گئے اور انھیں یادگاری سو نئیر پیش کی گئی۔ ظہرانہ میں تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی ۔