الخدمت فاؤنڈیشن کمزور طبقات کی بحالی کیلئے سرگرم ہے،ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فاؤنڈیشن کمزور طبقات کی بحالی کیلئے سرگرم ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سینکڑوں اداروں کی صورت میں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت وتعلیم اور بنیادی سہولیات زندگی اور ان کی فلاح و بہود کے لیے مسلسل خدمات فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی زون0 16 منصورہ کی طرف سے نئی تیار کردہ الخدمت میت گاڑی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر این اے 128 امیرالعظیم ، نثار احمد عابد ، ظفر بسرا ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

انہو ں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصداور نصب العین بغیر رنگ و نسل ضرورت مند اور مفلس افراد کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی کوئی قدرتی آفت یا ایمر جنسی کا موقع آیا تو اللہ رب العزت کے بعد متاثرین کے مدد گار الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنا ن میدان عمل میں موجود ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الخدمت کے تحت لاہور میں چار بڑے ہسپتال ، دس ڈسپنسریاں ، 13بیٹھک سکول ، 5تعلیمی ادارے نمایاں طور پر خدمت کے کام میں مصروف عمل ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ لاہور شہر میں ہزاروں افرادتک راشن کی تقسیم اور تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ بچوں کے لیے آدھی قیمت پر کتب ، کاپیاں ، یونیفارم اور سکول شوز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔لاہور شہر جیسے بڑ ے آبادی کے

مزید : میٹروپولیٹن 1