انار کلی اور اچھرہ بازار میں عیدالاضحی کیلئے خریداری عروج پر

انار کلی اور اچھرہ بازار میں عیدالاضحی کیلئے خریداری عروج پر

 لاہور(دیبا مرزا) عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مشہور بازار اچھرہ ، انار کلی میں خریداری میں تیزی آگئی ۔لاہور شہر کے دیگر بازاروں کی نسبت ان دو مشہور بازاروں میں ہر طرح کے طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین خریداری کو ترجیح دیتی ہیں ،کیونکہ ان بازاروں خواتین کی آرائش و زیبائش کی اشیاء سمیت ملبوسات بھی فیشن اور جدت کے ساتھ دام میں بھی مناسب ہو تے ہیں اس حوالے سے خریداری کے لئے آئی خواتین نجمہ،اقصی،سبین اور حرا نے روزنا مہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ ہم عیدسمیت دیگر تہواروں پر شا پنگ کیلئے انار کلی اور اچھرہ بازار کو ہی تر جیح دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان بازاروں میں دوسرے بازارو ں کی نسبت قیمتیں منا سب ہو تی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک شرٹ پیس جو لبرٹی سے 2000 میں ملتا ہے وہ یہاں سے ایک ہزار میں مل جا تا ہے بلکہ کو ئی بھی نیا فیش نکلتا ہے تو ان بازاروں میں اس نئے فیشن کی ورائٹی سب سے زیا دہ ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے نا مور بازاروں میں اگر چہ فیشن پہلے متعارف ہو تا ہے لیکن مڈل کلاس کے لئے اس کو اپنا نا مشکل ہو تا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو فیشن ان کی شخصیت کے مطا بق اپنا نا چا ہیے بے ڈھنگے لبا س سے فیشن ایبل لگنے کے بجا ئے آپ کی شخصیت بالکل ختم ہو جا تی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تہواروں کے موقع پر ہمیں غریب افراد کو نہیں بھو لنا چا ہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1