ہالی ووڈ فلم’’سلے ‘‘(آج) سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم’’سلے ‘‘(آج) سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (این این آئی) نیویارک میں ہالی ووڈ فلم ’’ سلے‘‘(آج)جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ گزشتہ روز فلم کا پریمئیر ہواتھا جس میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی ۔ نیویارک میں فلم سلے کے پریمئیر کے دوران اداکار ٹام ہینکس نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات بیان کیں ۔ 15 جنوری 2009 کو نیویارک کے دریائے ہڈسن پر ہونے والی کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنی اس فلم میں مرکزی کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس نبھا رہے ہیں ۔ فلم سلے (آج) جمعہ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔

مزید : کلچر