ایاز صادق سپیکر کے عہدے کو غیر سیاسی رکھنے میں ناکام ہو گئے،سعدیہ سہیل

ایاز صادق سپیکر کے عہدے کو غیر سیاسی رکھنے میں ناکام ہو گئے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نا اہلی سے متعلق تمام ریفرنسز کو مسترد جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس قانونی کارروائی کی سفارش کے ساتھ الیکشن کمشن کو بھجوا کر سرِعام جانبداری ہے جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دور گئی ہے سردار ایاز صادق سپیکر کے عہدے کو غیرسیاسی رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں اس لئے وہ فوراً مستعفی ہونے کا اعلان کر دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1