جی ای کا عراق میں ماس انرجی گروپ ہولڈنگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط

جی ای کا عراق میں ماس انرجی گروپ ہولڈنگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط

لاہور (پ ر): GE نے عراق میں ماس انرجی گروپ ہولڈنگ کے ساتھ کئی سالہ معاہدے(MYA) پر دستخط کیے ہیں۔520 ملین ڈالر کے اس معاہدے میں آپریشنز اینڈ مینٹی نینس (O&M) سروسزاور بغداد سے مشرق کی جانب صرف چالیس کلومیٹر دور ،گیس سے چلنے والے تین گیگا واٹ(GW) کے بسمایا پاور پلانٹ کے لیے جی ای کے ایڈوانسڈ ڈیجٹل انڈسٹریل سلوشنز شامل ہیں۔یہ معاہدہ، عراقی عوام کو بجلی فراہم کرنے کے لیے جس کی شدید ضرورت ہے، ماس انرجی گروپ ہولڈنگ،عراقی وزارت بجلی اور جی ای کے درمیان مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ماس انرجی گروپ ہولڈنگ کے چےئرمین احمد اسماعیل نے کہا کہ " بسمایا پاور پلانٹ ایک اہم منصوبہ ہے جوماس انرجی گروپ ہولڈنگ اورعراق کی وزارت بجلی کے درمیان اپنی نوعیت کے پہلے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (IPP) ایگریمنٹ کو ظاہر کرتا ہے۔یہ پلانٹ عراقی عوام کی بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ملک کے اساسی ڈھانچے کی تعمیر اور مقامی صنعتوں کو مستحکم کرنے پر ملک کی کوششوں میں بھی تعاون کرے گا۔یہ بجلی گھر نیشنل گرڈ میں بجلی شامل کرے گا ،جس سے عوام کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔

جی ای طویل عرصہ سے ہمارا پارٹنر ہے اور وہ اس پلانٹ کو آپریٹ کر کے اپنے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی سلوشنز یہاں لا رہا ہے ،جس سے اعلی سطح کی ایفی شینسی بھروسے اور پیداواریت کی فراہمی میں ہمیں مدد ملے گی" ۔یہ کئی سالہ سروس ایگریمنٹ ماس انرجی گروپ ہولڈنگ کے ساتھ جی ای کے طویل تعلقات کے عہد پر استوار ہے،جس میں بسمایا کوآٹھ جدید ترین 9FA گیس ٹربائنزاور چار C7 اسٹیم ٹربائنزیونٹس کی فراہمی کے پیشگی معاہدے شامل ہیں۔ اس پراجیکٹ کو دو مرحلوں میں آگے بڑھایا جا رہا ہے،جس کے تحت ہر مرحلے میں 1,500 میگا واٹ(MW) بجلی پیدا ہو گی اور دونوں مراحل کی بجلی مل کر 600,000 گھرانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہو گی۔مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں جی ای پاور سروسز بزنس کے پریذیڈنٹ اورسی ای اوJoe Anis نے کہا کہ " یہ معاہدہ عراق کے ساتھ جی ای کی طویل وابستگی کا مظہر ہے اور اس اعتماد کا ثبوت ہے جو کسٹمرز ہماری کام کرنے کی اہلیت پر کرتے ہیں۔بسمایا پاور پلانٹ کے لیے کئی سالہ معاہدے کے حصے کے طور پر Predix اورڈیجٹل Twin کو متعارف کرانا ڈیجٹل ٹیکنالوجیز کی امتیازی قدر و قیمت کو بڑھا کر،جو پاور پلانٹ کی آپریشنل ایفی شینسی کو فروغ دینے کے لیے لائی جارہی ہیں،انڈسٹری میں ایک نئی تبدیلی کا اشارہ کرتا ہے"۔یہ معاہدہ،پاور پلانٹ کے آپریشنز، مینٹی نینس،اور سروسز میں تعاون کے علاوہ پہلی بار اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ جی ای عراق میں بجلی کے شعبہ کے لیے اپنے جدید ترین ڈیجٹل سلوشنز لائے گی۔Predix سے چلنے والے ،جی ای کے ایڈوانسڈcloud-based آپریٹنگ سسٹمز ،خاص طور سے انڈسٹری کے لیے بنائے گئے ہیں۔جی ای کیAsset Performance Management (APM) سافٹ وئر ایپلیکیشن،آلات کی کارکردگی پر نظر رکھنے،ان کی کارکردگی بڑھانے اور پیشگی مطلع کرنے کے لیے ڈیٹا حاصل کر کے اس کا جائزہ لیتی ہے۔عام طور سے APM کی anomaly ڈیٹیکشن صلاحیت خرابی کے بارے میں وقت سے پہلے خبردار کرتی ہے، اورضائع ہونے والے وقت کے دورانیہ کو کم کر کے بروقت دیکھ بھال اور مرمت کے ذریعے پلانٹ کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔

مزید : کامرس