با سمتی چاول کوآخری پانی کٹائی سے 15دن پہلے لگایا جائے، زرعی ماہرین

با سمتی چاول کوآخری پانی کٹائی سے 15دن پہلے لگایا جائے، زرعی ماہرین

سرگودھا(اے پی پی )زرعی ماہرین نے دھان کی با سمتی اقسا م کی آبپاشی کے حوالہ سے کا شت کا رو ں کو ہد ایت کی ہے کہ با سمتی اقسام میں پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ با سمتی اقسام کو آخری پانی کٹائی سے 15دن پہلے لگائیں۔دھان کی فصل پر پتوں کے بھور ے دھبے، پتوں کے جراثیمی جھلسا ؤ اور پتہ لپیٹ سنڈ ی کے حملہ کی صورت میں مناسب زہر کاسپرے کریں ۔

کٹائی اسو قت کریں جب سٹہ کے اوپر وا لے دانے رنگ بد ل چکے ہوں اور نیچے وا لے ابھی ہرے ہو ں۔ پھنڈا ئی شد ہ دانو ں کو خشک کرنے کا بندو بست کریں تا کہ دانوں میں نمی 10تا12فیصد رہ جا ئے ۔اگر فصل کمبائن ہا ر ویسٹر سے کٹوا نی ہو تو ایسی کمبائن ہا ر ویسٹر استعمال کریں جس میں دھان کی کٹائی کیلئے ایڈجسمنٹ ہو ۔

مزید : کامرس