امتحانی شیڈول کا اعلان

امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(خبرنگار) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر اہتمام ہونے والے ڈپلومہ اِن کامرس ، ڈپلومہ اِن بزنس ایڈمنسٹریشن اورڈپلومہ اِن ہوٹل آپریشن دوسرے سالانہ امتحان 2016کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان08-12-2016 سے شروع ہوگا ۔ ایڈمشن ڈیٹا آن لائن فیڈ کرنے کے لئے اور سنگل فیس کے ساتھ بنک چالان جمع کروانے کیلئے 28-09-16جب کہ ڈیٹا لسٹ بمعہ بنک چالان دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لئے 05-10-16مقرر کی گئی ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ 10-10-16جب کہ ٹرپل فیس کے ساتھ 18-10-16تک فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ ڈریس ڈیزائننگ اینڈ ڈریس میکنگ کے امتحان کاانعقاد بھی 08دسمبر سے ہی ہو گا۔

شیڈول کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئیں ہیں مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pkوزٹ کی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4