پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس
لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں7 پی ایچ ڈی Synopses،4جائزہ رپورٹس ،6پینل آف ایگزامینر،9توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے ایک کیس کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسرڈاکٹر فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبین، پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چاؤلہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین اوررجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے شرکت کی۔
c