ہومیو پیتھک ڈاکٹرز صحت کی خدمات کے کم از کم معیارکو قائم رکھیں، مختار احمد اعوان

ہومیو پیتھک ڈاکٹرز صحت کی خدمات کے کم از کم معیارکو قائم رکھیں، مختار احمد ...

لاہور ( پ ر )پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پاکستان میں طبی سہولیات کے کم از کم معیار (MSDS)طے کرنے والا پہلا انضباطی ادارہ ہے۔ کمیشن کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر،محفوظ اور مستند بنانا ہے۔ان معیار(MSDS) کے نفاذ کے لیے کمیشن پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری علاج گاہوں کو ان پر عمل درآمد کا پابند بنا رہاہے اس سلسلے میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے6 تا 8ستمبر2016کوراولپنڈی میں114 ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے لیے تین عدد،ایک روزہ تربیتی ورکشاپس کا اِنعقاد کیاپنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے تربیت مہیا کرنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد اعوان اور ہومیوڈاکٹر جمیل اختر غوری شامل تھے۔

ا یلوپیتھی کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک ذرائعِ علاج کو بھی صحت کی خدمات کے محفوظ اورکم از کم معیار پر لایا جا رہا ہے۔اِس سے قبل پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن اِسی نو عیت کی 97 تربیتی ورکشاپس کا اِنعقاد کر چکا ہے جن میں اب تک 3843 ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے تربیت حاصل کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4