عدالتی حکم کی عدم تعمیل ‘ایس ایچ او سمیت 6اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم کی عدم تعمیل ‘ایس ایچ او سمیت 6اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر تھانہ غازی آباد کے ایس ایچ او عتیق ڈوگر سمیت 6کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،عدالت نے سی سی پی او کو حکم دیا کہ ایس ایچ او کو عدالتی حکم پر عمل کرنے کا پابند کریں عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواستوں کی سماعت کی جا رہی ہے عدالت میں پولیس کی طرف سے مقدمات درج نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر عدالت نے ایس ایچ او زسے رپورٹ طلب کی تھی لیکن عدالت میں ایس ایچ او کی طرف سے عمل درآمد نہ کیا گیا اس پر عدالت نے 6 ایس ایچ او Zکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے جن کے ایس ایچ اوز کے وارنٹ جاری کئے ان میں ایس ایچ او غاذی آباد، لوئرمال،لٹن روڈ۔ نصیر آباد، گرین ٹاؤن اور فیکٹری ایریا شامل ہیں۔ عدالت کی طرف سے سی سی پی او کو مراسلہ ارسال کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ اندراج مقدمے کی درخواستیں جو التوا میں پڑیں ان کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4