کینیڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی

کینیڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے لاہور ایئر پورٹ سے اغوا کرکے قتل کی جانے والی کینڈین خاتون راجوندرکور کے قتل کیس میں ملزم کو اپنا وکیل آئندہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے کینڈین خاتون راجوندرکور کو اغوا ء کرکے اس کا سامان لوٹ کر اسے قتل کرنے کے کیس میں نامزد دو ملزمان حافظ شہزاد اور کرشنا رائے کو نامزد کررکھا ہے۔عدالت میں چالان آنے پر حافظ شہزاد پیش ہورہا ہے جبکہ کرشنا رائے مفرور ہے۔ عدالت میں ڈی ایس پی خالد ابوبکر کا بیان قلمبند کیا گیا،عدالت میں ملزم کے وکیل محمد ارشد نے گواہ پر جرح کرنی تھی لیکن وہ پیش نہ ہوئے اس پر عدالت نے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو حکم د یا کہ وہ اپنے وکیل کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش کرے تاکہ گواہ پر جرح مکمل کی جائے عدالت نے ڈی ایس پی خالد ابوبکر کو بھی آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا دوبارہ پابند کردیا ہے۔اس کیس میں عدالت پہلے ہی مقدمے کے مدعی اور مقتولہ کے و الد سکندر سنگھ کا بیان قلمبند کرچکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4