گرفتار شیخوپورہ لیسکو کے چیف سمیت 3ایکسیئنزکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

گرفتار شیخوپورہ لیسکو کے چیف سمیت 3ایکسیئنزکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے شیخوپورہ کی فیکٹریوں کو اضافی بل بھجوانے کے الزام میں گرفتار شیخوپورہ لیسکو کے چیف ایکسیئن عزیزالرحمن۔ ایکسیئن احمد شہزاد اورایکسین شفقت محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ عدالت میں پولیس نے تینوں ملزمان کوریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو تبایا گیا کہ ملزمان کو عدالت نے 14روز کیلئے جیل بھجوایا تھا ،اب ان کا ریمانڈ ختم ہو چکا ہے اس میں اضافہ کیا جائے ،عدالت نے نیب پنجاب کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کا ریفرنس جلد سے جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔