’’اُردو اَدب، چند تنقیدی مطالعات‘‘ شائع ہو گئی
لاہور (پ ر)اردو ادب کے نامور مزاح نگار، ادیب، کالم نگار اور معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین کی کتاب ’’اُردو اَدب، چند تنقیدی مطالعات‘‘ شائع ہو گئی، جسے مارکیٹ میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ کتاب سی ایس ایس کے نئے نصاب کے مطابق تحریر کی گئی ہے۔ کتاب کا تنقیدی اُسلوب اتنا منفرد ہے کہ قاری اس میں ڈوب جاتا ہے۔ اس میں دورِ حاضر کے اُن تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے جس کے مطالعہ سے سی ایس ایس اور مینجمنٹ سروسز کے امتحان کی تیاری بآسانی کی جا سکتی ہے۔ یہ کتاب علمی کتاب خانہ اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے، واضح ہو کہ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین کی اس سے قبل لکھی گئی کتابیں ’’مزاج بخیر‘‘، ’’خوش آم دید‘‘،’’ شاباش ‘‘اور’’ ہنس بے توقع‘‘ شائع ہو کر دادتحسین حاصل کر چکی ہیں۔