ختم نبوت کا تحفظ کا کام ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے،علماء کرام

ختم نبوت کا تحفظ کا کام ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے،علماء کرام

فیروزوالہ(نامہ نگار) تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام ایک روزہ ختم نبوت کانفرنس کامران پارک شاہدرہ میں ہوئی جس کی صدارت علامہ عبدالستار سعیدی نے کی ۔ تقریب میں علامہ خان محمد قادری صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری ، علامہ محمد طاہر تبسم قادری ، علامہ محمد منشاء تابش قصوری، صاحبزادہ پیر خادم حسین شرقپوری، علامہ عمران الحسن فاروقی، عرفان محمود برق، علامہ غلام حسین نوری، علامہ منیر احمد نعمانی، مولانا علامہ حافظ ذبیع اﷲ قادری، علامہ مقصود احمد نقشبندی اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ کا کام ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔ ناموس رسالت ایکٹ بدلنے نہیں دیں گے۔ آئین کی دفعات میں ترمیم کرنے کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

1973کے آئین میں مرزائیوں کے بارے میں ہونے والی آئین سازی کی تبدیلی میں کوئی گنجائش نہیں۔ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے ان کی اسلام اور پاکستان کے دشمن پراسرار سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

مقررین نے کہا 7ستمبر کا دن ہماری ملکی تاریخ کاوہ تاریخی دن جب دین اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے والے فقہ قادیانیت کو دارہ اسلام سے خارج کرنے کی قائد اہل سنت امام شاہ احمد نورانی نے پیش کردہ قرار داد کو پاکستان پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کروایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4