چیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکوننکانہ کی عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

چیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکوننکانہ کی عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سیکرٹری واٹراینڈپاوراورچیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکوکی ہدایت پرچیف انجینئرآپریشن نارتھ لیسکومحمدطارق پاشا کی سربراہی میں ننکانہ ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا مذکورہ کھلی کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل،ایکسئین ننکانہ ڈویژن،شیخوپورہ سرکل کے باقی ڈویژنوں کے ایکسئین اور ننکانہ ڈویژن کے تمامSDO'sنے شرکت کی۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجیدسے کیاگیا۔اس کے بعد ایکسیئن ننکانہ ڈویژن نے حرفِ آغاز کرتے ہوئے چیف انجینئر محمدطارق پاشاکا ننکانہ میں آنے پرشکریہ اداکیااورشکایات پیش کرنے کے لیے صارفین کو مدعوکیا۔تمام صارفین نے باری باری اپنے مسائل پیش کیے جن کے فوری حل کے لیے موقع پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔
صارفین کی شکایات پر موقع پر موجود متعلقہSDOاورROکوطلب کیاجاتا ROآفس کا تمام متعلقہ عملہ بھی وہیں موجودتھا جواُسی وقت بجلی کابل درست کرکے صارفین کو ادائیگی کے لیے دیتے رہے۔
صارفین کی شکایات کے بعد محکمہ لیسکوکے ننکانہ ڈویژن کے اپنے ملازمین کے مسائل کو بھی سُناگیا اور جائز مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کے احکامات دیئے گئے۔موقع پرS.EاورXENکے موجود ہونے سے وہ مسائل بھی فوراً حل ہوئے۔مذکورہ کھلی کچہری کے بعد تمام افسران کے ساتھ چیف انجینئر صاحب نے ایک تفصیلی میٹنگ کی جس میں ننکانہ ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ضروری امورمیں رہنمائی فراہم کی گئی۔