پارلیمانی کمیٹیوں میں پاناما لیکس کے ذکر پر پابندی اشتعال انگیزی ہے،بلاول

پارلیمانی کمیٹیوں میں پاناما لیکس کے ذکر پر پابندی اشتعال انگیزی ہے،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹیوں میں پاناما لیکس کے ذکر پر پابندی کے سپیکر اسمبلی کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بلاول نے ایک ٹی وی کی فوٹیج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی کیلئے بے حد احترام ہے تاہم پارلیمانی کمیٹیوں میں پاناما لیکس کے ذکر پر پابندی ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔نجی ٹی وی 92کے مطابق انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو سنسر کرکے نواز شریف کو نہں بچایا جاسکتا۔

مزید :

صفحہ اول -