بھارت خطے میں جوہری وسعت کا ذمہ دار قرار ، امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا

بھارت خطے میں جوہری وسعت کا ذمہ دار قرار ، امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر ...

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا ہے،سینیٹ کمیٹی نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کی حمایت نہ کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر مارکی نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ کا خطرہ ہے۔پاک بھارت ایٹمی جنگ روکنے کے لئے امریکہ کردار ادا کرے،پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت کا ذمہ دار بھارت ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارتی شمولیت کی حمایت بالکل نہ کرے،خطے میں جوہری وسعت کا ذمہ دار بھارت ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں پاکستان پر لگائی گئی تمام پابندیوں کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا،چیئرمین سینیٹ کمیٹی باب کارکر کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے،پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت بھارت کی وجہ سے آئی،پاکستان کا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے تحفظ کیلئے ہے۔

مزید : صفحہ اول