نیب ایگزیکٹو بورڈ کی پرویزاشرف شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس کی منظوری
اسلام آباد( اے این این ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ۔جمعرات کو قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ادارے کے چیئرمین چوہدری قمر زمان کے زیرصدارت ہوا جس میں راجہ پرویزاشرف کے خلاف ینگ جن رینٹل پاور منصوبے میں خوردبرد کا الزام ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ شرجیل میمن پر اختیارات کاغلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔